ابنا: ترکی کی ایک خبر رساں ایجنسی " ترک خبر " نے باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ترکی کے جنوب میں واقع فوجی اڈے انجر لک میں ستر بی اکسٹھ امریکی ایٹم بم موجود ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق امریکی ایٹم بم واشنگٹن کے مفادات کے پیش نظر ترکی کو دئیے گئے ہیں اور اس امر سے علاقے میں خطرناک لڑائی شروع ہونے کی صورت میں امریکی فوجیوں کو ان بموں کو کسی مناسب جگہ منتقل کرنے کا موقع مل جائے گا لیکن اصل مسئلہ ان بموں کو منتقل کرنے کے طریقے کا ہے کیونکہ امریکہ کی طرف سے بارہا درخواست کئے جانے کے باوجود ترکی نے انجر لک فوجی اڈے میں ان بموں کو منتقل کرنے کی صلاحیت رکھنے والے طیاروں کی تقرری کی منظوری نہیں دی ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ترکی خود ایف سولہ طیاروں کے ذریعہ ان بموں کو منتقل کرسکتا ہے ۔
.....
/169